سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

 کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 2628ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر آ گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، جس کے نتیجے میں منگل کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کے اضافے سے 273000روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ بازاروں میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کے اضافے سے 234053روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

مزید پڑھیں: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔