امریکی اسکول کے کیفیٹیریا میں ریچھ گھُس آیا

امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک اسکول کے کیفیٹیریا میں ریچھ گھُس آیا

کولوراڈو میں حکام نے اطلاع دی کہ پیر کی صبح ایک مڈل اسکول کیفے ٹیریا میں ریچھ داخل ہوا۔

پٹکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ایسپین پولیس ڈیپارٹمنٹ اور کولوراڈو پارکس اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے فوری طور پر اسپین ڈسٹرکٹ مڈل اسکول کے کیفے ٹیریا کے اندر ایک سیاہ ریچھ کی اطلاع پر فوری ریسپانس دیا۔

طلباء اور اساتذہ کو کیمپس کی دوسری عمارتوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ سیکورٹی حکام نے ریچھ کو اسکول سے باہر نکالنے کا کام کیا۔

شیرف کے دفتر نے کہا کہ بچوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ تمام طلبا صبح 9:30 تک اپنی معمول کی سرگرمیوں پر واپس آ گئے۔