- کراچی؛ سپر ہائی وے پر کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی
- سربراہ میٹا مارک زکربرگ 200 ارب ڈالر کلب کے ممبر بن گئے
- حوثی باغیوں کی بن گوریان ایئرپورٹ پر نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کی کوشش
- پنڈی میں احتجاج کیا اور آئندہ اڈیالہ جیل بھی جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی
- کوئی بھی ہمارے لمبے ہاتھوں کی پہنچ سے دور نہیں، نیتن یاہو
- راولپنڈی احتجاج، پنجاب پولیس کی فائرنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں، بیرسٹر سیف
- سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری
- کراچی والوں کیلیے گھر بیٹھے لرننگ اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت پیش
- کراچی: ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق
- کراچی؛ نارتھ ناظم میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
- جنوبی افریقا میں فائرنگ سے خواتین سمیت 17 افراد ہلاک
- کراچی: شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
- ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ: اسکاٹ لینڈ کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست
- ماہرین کا صارفین کو مخصوص ایپ ڈیلیٹ کرنے کا انتباہ
- وزیراعظم کا پنجگور واقعے پر نوٹس، وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب
- لبنان میں عدم استحکام اسرائیل کے مفاد میں نہیں، جرمنی
- بے گناہ مزدوروں کے قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ
- نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 66 افراد ہلاک
- پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق
- راولپنڈی ریجن میں حالات پرامن اور قانون کی پاسداری یقینی بنایا گیا، آئی جی پنجاب
پسند کی شادی نہ کرانے پر 17 سالہ لڑکی کی خودکشی
کراچی: پسند کی شادی نہ کرانے پر نوجوان لڑکی نے گلے میں دوپٹے سے پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔
سرسید تھانے کے علاقے نارتھ کراچی میں واقع محمد شاہ قبرستان کے عقب میں بلال کالونی کچی آبادی میں گھرسے ایک نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔
متوفہ لڑکی کی شناخت 17 سالہ راحت دختر ریاض کے نام سے کی گئی۔
سرسید تھانے کے ایس ایچ او فرخ ہاشمی کا کہنا ہے کہ متوفیہ لڑکی کی بڑی بہن نے بتایا کہ راحت کسی لڑکے کو پسند کرتی تھی اوراس سے شادی کرناچاہتی تھی لیکن اس کے والدین پسند کی شادی کے مخالف تھے اورپیر کی شب والد نے راحت کا رشتہ طے کردیا اور بیٹی کو بتایا کہ جہاں انہوں نے رشتہ طے کیا ہے وہیں تمہاری شادی ہوگی، جس پر بیٹی دل برداشتہ ہو گئی۔
منگل کی صبح والد اور بھائی کے کام پر جانے کے بعد بڑی بیٹی باورچی خانے میں ناشتہ بنا رہی تھی اوروالدہ گھر کے باہر بیٹھی ہوئی تھیں کہ اچانک انہیں کچھ گرنے کی آواز آئی اور جب انہوں نے جا کر دیکھا تو لڑکی نے دوپٹے کی مدد سے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کرلی تھی۔
ماں اور بڑی بہن نے مل کر لاش اتاری اور اسپتال منتقل کی۔
ایس ایچ اونے بتایا کہ واقعہ بظاہر خودکشی ہی کا لگ رہا ہے۔ تاہم پولیس مختلف پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش کررہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔