مریخ پر بغیر عملے مشنز بھیجنے کے منصوبوں کا اعلان

عملے کے ساتھ بھیجے جانے والے مشن بغیر عملے کے پروازوں کی کامیابی پر منحصر ہے، ایلون مسک


ویب ڈیسک September 24, 2024
[فائل-فوٹو]

اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں اگلے دو سالوں کے اندر مریخ پر تقریباً پانچ بغیر عملے کے اسٹار شپ مشن بھیجنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

ایلون مسک کی سوشل میڈیا پوسٹ نے پہلے دیے گئے بیانات کی پیروی کی جس میں اشارہ کیا گیا تھا کہ مریخ پر پہلا سٹار شپ مشن دو سالوں میں شروع ہو جائے گا جس سے مریخ پر منتقلی کے امکان روشن ہونگے۔

انہوں نے یہ بھی کہا پہلے عملے کے مشن کی ٹائم لائن بغیر عملے کے پروازوں کی کامیابی پر منحصر ہے۔ مسک کا کہنا تھا کہ اگر بغیر عملے کے مشن بحفاظت اترتے ہیں تو عملے کے مشن چار سالوں میں شروع ہو سکتے ہیں۔

تاہم مسک کا کہنا تھا کہ چیلنجوں کی صورت میں عملے کے مشن کو مزید دو سال کے لیے ملتوی کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں