وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عمران خان سے ملاقات سیاسی معاملات پر بات چیت

لاقات کے بعد وزیراعلیٰ کے پی میڈیا ٹاک کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے


ویب ڈیسک September 24, 2024
(فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی، سیاسی، کے پی اور پارٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

علی امین گنڈاپور اور عمران خان کے درمیان ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں لاہور جلسے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ 28 ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ کے پی میڈیا ٹاک کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |