مخصوص نشستوں کا معاملہ الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

تمام قانونی نکات پر کمیشن کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے


ویب ڈیسک September 24, 2024
(فوٹو: فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا چھٹا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی لیکن حتمی فیصلہ نہ ہوسکا اور معاملہ ابھی زیر غور ہے۔

مزید پڑھیں؛ مخصوص نشستیں دینے سے متعلق الیکشن کمیشن کا پانچواں اجلاس بے نتیجہ ختم

مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے تاہم تمام قانونی نکات پر کمیشن کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔ الیکشن کمیشن نے کل ایک بار پھر مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں