لبنان میں موجود امریکی فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں جان کربی

کمرشل پروازیں دستیاب ہیں، جس ملک جانا چاہیں، لبنان سے نکل جائیں، جان کربی


ویب ڈیسک September 24, 2024
کمرشل پروازیں دستیاب ہیں، جس ملک جانا چاہیں، لبنان سے نکل جائیں، جان کربی

امریکا نے لبنان میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ لبنان میں موجود امریکی شہریوں کو وہاں سے چلے جانا چاہیے جب کہ ابھی پروازیں دستیاب ہیں۔

امریکی مشیر قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ ہم امریکیوں کی بحفاظت لبنان سے نکلنے کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ کمرشل پروازوں سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔

امریکی جان کربی نے بتایا کہ لبنان میں پھنسے اپنے شہریوں کے لیے پریشان ہیں اور اس سلسلے میں اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم کی حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو قتل کی دھمکی

یاد رہے کہ لبنان گزشتہ روز سے لبنان پر مسلسل بمباری کر رہا ہے جس میں شہید ہونے والوں کی تعداد 600 کے قریب ہوگی جب کہ 1600 سے زائد زخمی ہیں۔

برطانیہ سمیت دیگر مغربی ممالک نے بھی اسرائیل کے ممکنہ فضائی حملوں اور جواب میں حزب اللہ کے راکٹس حملوں کے پیش نظر اپنے شہریوں کو لبنان سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |