ڈی آئی خان میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا

دھماکے میں ایس پی صدر خالد عثمان اور ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے


ویب ڈیسک September 24, 2024
فوٹو- فائل

ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں ڈیوٹی پر مامور پولیس افسر ایس پی صدر خالد عثمان کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں ہونے والے دھماکے میں پولیس افسر اور اہکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی صدر خالد عثمان خٹک کی گاڑی پر دھماکا کلاچی میں ہوا جب وہ ڈیوٹی پر معمور تھے اور اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جا رہے تھے دھماکے میں ایس پی خالد عثمان اور ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں