نشاط ‏آئی پی پی سمیت کئی کمپنیوں کی اندرونی تنظیم نو کی منظوری

تنظیم نو سے نشاط ملز لمیٹڈ کے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ میں شیئر ہولڈنگ میں معمولی اضافہ ہو گا۔


Irshad Ansari September 24, 2024
تنظیم نو سے نشاط ملز لمیٹڈ کے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ میں شیئر ہولڈنگ میں معمولی اضافہ ہو گا۔

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے نشاط چونیاں لمیٹڈ، نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ، نشاط ملز لمیٹڈ اور نشاط چونیاں لمیٹڈ کے سی ای او شہزاد سلیم پر مشتمل اندرونی تنظیم نو کی منظوری دے دی ہے۔

سی سی پی کے مطابق یہ تنظیم نو ایک سکیم آف ارینجمنٹ کے تحت کی گئی جس کا مقصد نشاط چونیاں گروپ کے کارپوریٹ اسٹرکچر میں بہتری لانا ہے۔

سی سی پی کے فیزون جائزے کے مُطابق نشاط چونیاں لمیٹڈ ٹیکسٹائل سے مُتعلقہ کام کرنے والی ایک پبلک لِسٹڈ کمپنی ہے جو کہ کتائی، بنائی، رنگنے، فیبرک پروسیسنگ، اور بجلی کی پیداوار جیسے کام کر رہی ہے۔

نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ ایندھن سے چلنے والے پاور اسٹیشنوں کی تعمیر، ملکیت اور آپریٹنگ میں مہارت رکھنے والی پبلک لسٹڈ کمپنی ہے جو کہ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پی) کے طور پر بھی کام کر رہی ہے۔

اسی طرح، نشاط ملز لمیٹڈ ٹیکسٹائیل مصنوعات کی تیاری اور بجلی کی پیداوار میں مصروف پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔

سی سی پی جائزے نے مُتعلقہ مارکیٹ کی شناخت 'اسپننگ، ویونگ، ہوم ٹیکسٹائل، اور تھرمل پاور جنریشن، سی پی پی اے -جی' کے طور پر کی تنظیم نو سے شہزاد سلیم کے نشاط چونیاں لمیٹڈ میں شئیر ہولڈنگ اور نشاط ملز لمیٹڈ کے نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ میں شیئر ہولڈنگ میں معمولی اضافہ ہو گا۔

سی سی پی نے تصدیق کی کہ ان تبدیلیوں کے باوجود یہ ٹرانزیکشن مرجر پارٹیز کی جانب سے مُتعلقہ مارکیٹ میں بالا دست پوزیشن کا باعث نہیں بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں