پنجاب کابینہ کی کچے میں ڈیوٹی دینے والے پولیس اہکاروں کیلیے خصوصی الاؤنس کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس


ندیم چوہدری September 24, 2024
فوٹو- فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ نے پنجاب بھر میں 7354 کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع پالیسی طلب کر لی۔

کابینہ نے رحیم یار خان اور کچہ کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لئے خصوصی الاؤنس کی منظوری بھی دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے روک دیا حالیہ سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پر منسٹر ایریگیشن کاظم پیرزادہ اورمحکمہ انہار کو شاباش دیتے ہوئے انڈومنٹ فنڈفار رائٹر ویلفیئر کے لئے 50 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بصارت سے محروم خصوصی افراد کے لئے ماہانہ پیکیج پلان طلب کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں