موبائل فون خریدنے پر ’ٹریٹ‘ کیوں نہیں دی؛ دوستوں نے دوست کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  منگل 24 ستمبر 2024
بھارت میں نئے موبائل فون خریدنے پر پارٹی نہ دینے پر دوستوں کو قتل کردیا، فوٹو: فائل

بھارت میں نئے موبائل فون خریدنے پر پارٹی نہ دینے پر دوستوں کو قتل کردیا، فوٹو: فائل

بھارتی دارالحکومت میں 16 سالہ نوجوان کو اس کے 3 دوستوں نے چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کی شاہراہ کے کنارے خون کے دھبے ملنے پر شروع ہونے والی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔

مقامی افراد نے پولیس کو بتایا کہ یہ خون ایک نوجوان کا ہے جسے چھری کے وار کرکے زخمی کیا گیا اور اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

پولیس کے اسپتال پہنچنے پر بتایا گیا کہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث 16 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت سچن کے نام سے ہوئی۔

مزید تحقیقات میں پولیس 3 ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی جو کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کے دوست ہیں۔ ملزمان کی عمریں 16 سال ہیں۔

ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جو مقتول کے ساتھ نویں جماعت میں پڑھتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ نیا موبائل خریدنے پر سچن سے دعوت مانگی تھی جس پر جھگڑا ہوا اور چھریاں چل گئیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔