بلاول بھٹو انگریزی محاورے کا اردو ترجمہ کرتے وقت مشکل میں پھنس گئے
بلاول بھٹو کو خود بھی غلط ترجمے کا احساس ہوا اور وہ سر پکڑ کر ہنسنے لگے
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار سندھ ہائی کورٹ کے وکلا کی تقریب میں انگریزی محاورے کا اردو ترجمہ اور مخصوص اشارہ کر کے مشکل میں پھنس گئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے دوران خطاب انگریزی کا ایک محاورہ شرکا کو سمجھانے کی کوشش کی جو شائقین کو سمجھ نہیں آیا تو پھر پی پی چیئرمین نے اردو میں مثال ادھوری دی اور اشارہ کیا تو حاضرین ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوئے اور پھر وہ خود بھی سر پکڑ کر ہنسنے لگے۔
بلاول بھٹو نے ہنستے ہوئے شرکا کو انگریزی کی کہاوت پڑھ کر سنائی اور کہا کہ جانتا ہوں اب اس پر میمز بنیں گی اور بھرمار ہوجائے گی۔