غزہ کی صورت حال خوفناک ہے عالمی طاقتیں جنگ بندی میں کردار ادا کریں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے افتتاحی سیشن میں انتونیو گوتریس کا خطاب
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کو مسلسل خوفناک صورت حال کا سامنا ہے، عالمی طاقتوں کو جنگ بندی فوری روکنے اور فلسطین کے دو ریاستی حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس کے افتتاحی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے آغاز پر غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کا تذکرہ کیا اور وہاں کی صورت حال کو خوفناک قرار دیتے ہوئے جنگ بندی روکنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا طوفانوں کی زد میں ہے، ہمیں ایسےچیلنجز کا سامنا ہےجن کا کبھی سامنانہیں ہوا،دنیا میں سزا سےاستثنی کے رجحان پر تنقید ہمیں ایسے چیلنجز کا حل نکالنا ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، تباہ کن تبدیلیوں کی سب کی بڑی وجہ کاربن کا اخراج ہے، جس کی روک تھام بہت ضروری ہے اور اس پر اُس طرح سے اقدامات نہیں کیے جارہے۔