امریکا پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے کوسزادے عبداللہ حسین ہارون

پاکستان امریکا سےامداد نہیں بلکہ تجارت چاہتا ہے، عبد اللہ حسین

پاکستان امریکا سےامداد نہیں بلکہ تجارت چاہتا ہے، عبد اللہ حسین فوٹو فائل

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عبداللہ حسین ہارون نےکہا ہےکہ امریکا کو پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کرنے والے کوسزا دینی چاہئے۔

ایک امریکی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرامریکا اپنے سفارت خانوں پرحملہ رکوانا چاہتا ہے تو وہ پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو بھی روکے اورآزادی اظہار کے نام پرایسی مجرمانہ سوچ رکھنے والوں کوکھلی چھٹی دے کرمسلمانوں کو تکلیف نہ پہنچائے۔ امریکا میں ہولوکاسٹ سے انکاراگرقابل سزا ہےتو پیغمبروں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو بھی سزاملنی چاہئے۔


عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ امریکا کےساتھ تعلقات میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے اورپاکستان امریکا سےامداد نہیں بلکہ تجارت چاہتا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ شکیل آفریدی کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کی اطلاع پہلے پاکستان کودینی چاہئے تھی۔
Load Next Story