سیف علی خان کے دادا نواب افتخار نے آئیکونک پٹودی پیلس کیوں بنوایا تھا

تاریخی پٹودی پیلس کی مالیت اب 8 ارب بھارتی روپے بتائی جاتی ہے


ویب ڈیسک September 24, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے تاریخی پٹودی پیلس کی مالیت اب 8 ارب بھارتی روپے بتائی جاتی ہے جو کہ ان کے دادا نواب افتخار علی خان نے اپنی سسرال کو متاثر کرنے کے لیے تعمیر کروایا تھا۔

سیف علی خان کی بہن، سوہا علی خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے دادا، بھوپال کی بیگم ساجدہ سلطان سے بے حد محبت کرتے تھے، لیکن دادی کے والد اس شادی کے خلاف تھے۔

سوہا علی خان نے مزید بتایا کہ نواب افتخار علی خان، کھیلوں کے شوقین ہونے کے باعث اپنی سسرال کو پسند نہیں تھے، اس لیے انہوں نے پٹودی پیلس 1935ء میں تعمیر کروایا تاکہ اپنی سسرال کو متاثر کر سکیں، لیکن پیلس کی تعمیر کے دوران دادا کے پاس پیسے ختم ہو گئے۔ یہی وجہ ہے کہ محل میں کہیں سنگ مرمر کا فرش ہے تو کہیں سیمنٹ کا۔

اس کے علاوہ سوہا علی خان نے یہ بھی بتایا کہ سیف علی خان نے محل کو پینٹ کرنے کے بجائے صرف وائٹ واش کروا کر اخراجات میں کمی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں