بریڈ پٹ کا روپ دھار کر فراڈ 2 خواتین لاکھوں یوروز سے محروم 5 گرفتار

ہسپانوی پولیس نے 85 ہزار یورو بازیاب کر لیے ہیں اور باقی تحقیقات جاری ہیں


ویب ڈیسک September 24, 2024
فوٹو : انٹرنیٹ

ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ کے دھوکے میں دو خواتین 3 لاکھ 25 ہزار یورو گنوا بیٹھیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپانوی پولیس نے آن لائن فراڈ میں ملوث 5 افراد کے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے بریڈ پٹ کا روپ دھار کر خواتین کو لوٹا ہے۔

پولیس کے مطابق اس گروہ نے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کے مداحوں کے لیے ایک جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا اور خواتین سے تعلقات بنائے اور بعد میں انہوں نے ان خواتین کو مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیا۔

اس فراڈ کے نتیجے میں اسپین کی ایک خاتون 1 لاکھ 75 ہزار یورو جبکہ شمالی باسکی کی ایک اور خاتون ڈیڑھ لاکھ یورو سے محروم ہوگئیں۔

ہسپانوی پولیس نے 85 ہزار یورو بازیاب کر لیے ہیں اور باقی تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں