کینیڈا میں کروڑوں روپے کمانے والے بھارتی جوڑے کی ویڈیو وائرل
میاں اور بیوی دونوں کا تعلق انفارمیشن ٹیکنالوجی کی فیلڈ سے ہے
کینیڈا میں رہ کر آپ سالانہ ایک لاکھ ڈالر کیسے کماسکتے ہیں، ایک بھارتی جوڑے نے یہ راز کھول دیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ میاں بیوی اپنی اپنی سالانہ ایک لاکھ کینیڈین کی آمدن حاصل کرنے کا ' راز ' افشا کررہے ہیں۔
سیلری اسکیل نامی انسٹاگرام چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی شخص نے جو پیشے کے لحاظ سے پروگرامر ہیں، نے بتایا کہ وہ اور ان کی بیوی کی مشترکہ سالانہ آمدن دو لاکھ ( کینیڈین ) ڈالر( سوا کروڑ بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے۔ اچھی آمدنی حاصل کرنے کے لیے اس نے ٹیکنیکل سرٹیفکیشن کے ذریعے اپنی مہارتوں میں اضافے پر زور دیا۔
کمپیوٹر پروگرامر نے کہا کہ بہترآمدنی حاصل کرنے کے لیے ہیڈوپ، کلاؤڈ، سرٹیفائیڈ اسکرم ماسٹر ( سی ایس ایم) یا پروجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل ( پی ایم پی ) کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ضروری ہے۔
اس شخص کی بیوی نے جو سپورٹ اسپیشلسٹ ہے نے اپنے شوہر سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم پی سرٹیفکیشن سے واقعی بہتر فرق پڑتا ہے۔ تاہم موجودہ جاب مارکیٹ میں سرٹیفکیشن کی اہمیت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں شوہر نے بتایا کہ اس کا انحصار کسی خاص ڈومین پر ہوتا ہے، کلاؤڈ سرٹیفکیشن کچھ مخصوص فیلڈز میں بہت فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، جبکہ سائبر سیکیورٹی سرٹیفکیشن کچھ اور فیلڈز میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔
دو لاکھ کینیڈین ڈالر سالانہ کمانے والے جوڑے کی یہ ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے اور بیشتر صارفین آئی ٹی کے میدان میں اچھی آمدنی حاصل کرنے کے لیے ان کی دی گئی تجاویز پر مثبت رائے کا اظہار کررہے ہیں۔