وفاقی حکومت کا بلوچستان میں مزید 3 دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 24 ستمبر 2024
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 کوئٹہ: وفاقی حکومت نے بلوچستان میں مزید تین دانش اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چئیرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے اس بات کی خوش خبری کوئٹہ میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنائی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ ایسا ہے کہ وہ پاکستان کو لیڈ کر سکتا ہے، اسپورٹس ایسی فلیڈ ہے جس میں محنت کی جائے تو کامیابی مقدر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورے پر بلوچستان کے نوجوانوں سے بہت متاثر ہوا تھا، جلد صوبے میں نیشنل والنٹئیر کور بنایا جائے گا، جس میں شامل افراد کو مکمل تربیت فراہم کی جائے گی۔

رانا مشہود نے بتایا کہ نیشنل والنٹئیر کار کا لوگو بنانے والی بچی کا تعلق کوئٹہ کے سریاب روڈ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائٹر شاہ زیب رند قوم کے ہیرو ہے انہیں وزیر اعظم ہاؤس بلایا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔