اقوام متحدہ اپنے مقاصد میں ناکام ہوکر غیر فعال ڈھانچہ بن چکا ہے ترک صدر
عالمی برادری فلسطینی عوام کے لیے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے میں مزید تاخیر نہ کرے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اپنے قیام کے مقاصد پورے کرنے میں ناکام ہوچکا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی عوام کے لیے اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے میں مزید تاخیر نہ کرے۔ کچھ لوگ ہم پر تنقید کریں گے لیکن اس کے باوجود آج ہم یہاں اس عالمی پلیٹ فارم پر کھل کر سچ بولیں گے۔
ترک صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کو دوسری جنگ عظیم میں لاکھوں افراد کی ہلاکت کے بعد بین الاقوامی امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لیے قائم کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے گزشتہ چند سالوں میں یہ ادارہ اپنے قیام کے مشن کو پورا کرنے میں ناکام رہا اور رفتہ رفتہ ایک غیر فعال ڈھانچہ بن چکا ہے۔
انہوں نے اجلاس میں فلسطین کے نمائندے کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دوست اور بھائی فلسطین کے نمائندے کو رکن ممالک میں اس کے جائز مقام پر دیکھ کر خوشی ہے، مجھے امید ہے کہ یہ تاریخی قدم فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت کے راستے کو ہموار کرے گا۔