اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف عزائم سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے خورشید شاہ

جمہوریت کی خاطر حکومت کی حمایت کی،اگرحکومت میں چلے گئے تو کونسی جماعت اپوزیشن میں جمہوریت کی حمایت کرے گی،اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک July 14, 2014
اپوزیشن میں رہ کر جمہوریت کی حمایت زیادہ اہم ہے اور یہ کرتے رہیں گے، اپوزیشن لیڈر فوٹو؛فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں بن رہی اور اپوزیشن بیٹھ کر کردار ادا کرتے رہیں گے۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی خاطر حکومت کی حمایت کر رہے ہیں اگر حکومت میں چلے گئے تو کون سی جماعت اپوزیشن میں جمہوریت کی حمایت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے حکومت مخالف عزائم سے جمہوریت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے تاہم اپوزیشن میں رہ کر جمہوریت کی حمایت زیادہ اہم ہے اور یہ کرتے رہیں گے۔


سابق صدر پرویز مشرف کے مواخذے اور انہیں محفوظ راستہ دینے کے حوالے سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے متضاد بیانات پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کی تاہم مواخذے کی تحریک کا آغاز کیا تھا جس کے بعد مشرف مستعفیٰ ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |