کراچی میں گرمی بڑھنے کا امکان

جمعرات کوپارہ 36 ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter September 24, 2024
فوٹو: فائل

شہر قائد میں گرمی میں اضافے کا امکان ہے، جمعرات کوپارہ 36ڈگری تک تجاوزکرسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق 3روزکے دوران شہرکا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.1ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 67فیصد ریکارڈ ہوا۔

بدھ کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35ڈگری جبکہ جمعرات کو مزید اضافے سے36ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوزکرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کاتناسب 55تا65فیصد بڑھنے کے سبب گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بدستوربحال رہنے کی توقع ہےتاہم 26ستمبرسے ملک پراثراندازہونے والے سسٹم کے تحت شہرمیں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |