روحانی دوست

پیر 23 تا اتوار 29 ستمبر 2024


علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ:
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے۔
ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے، یعنی باہم جمع کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29
29 کو بھی باہم جمع کریں (2+9) تو جواب 11 آئے گا۔
11 کو مزید باہم جمع کریں (1+1)
تو جواب 2 آیا یعنی اس وقت تک اعداد کو باہم جمع کرنا ہے جب تک حاصل شدہ عدد مفرد نہ نکل آئے۔ پس یعنی آپ کا لائف پاتھ عدد/نمبر ہے۔
گویا تاریخ پیدائش سے احسن کا نمبر 2 نکلا۔
اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد ان کے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے
مثلاً نام ''احسن '' والدہ کا نام '' شمسہ'' والد کا نام '' راشد۔''
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ء ،ی،ق،غ) ، 2 کے حروف (ب،ک،ر) ، 3 کے حروف (ج،ل،ش) ، 4 کے حروف (د،م،ت) ، 5 کے حروف(ہ،ن،ث) ، 6 کے حروف (و،س،خ) ، 7 کے حروف (ز،ع،ذ) ، 8 کے حروف (ح،ف،ض) ، 9 کے حروف (ط،ص،ظ) ، احسن کے نمبر (1،8،6،5)
تمام نمبروں کو مفرد کردیں:(1+8+6+5=20=2+0= 2 )
گویا احسن کا نمبر2 ہے۔ایسے ہی احسن کی والدہ ''شمسہ'' کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبروں کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا:
(2+9+1=12=1+2=3)
گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
پیر 23 تا اتوار 29 ستمبر 2024
پیر 23 ستمبر 2024
آج کا حاکم عدد 6 ہے۔ ایسے تمام کام کہ جو تزئین وآرائش سے منسلک ہیں ان سے وابستہ افراد کے لیے بہتر دن ہے فضا میں سکون وراحت محسوس ہوسکتی ہے۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اگر 1،4،5،6،8 اور9خصوصاً 9کا عدد یا پیدائش کا دن منگل ہے یا نام کا پہلا حرف ص،ط یا ظ ہے تو آج کا دن آپ کے لیے بہتر دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3اور7خصوصاً 8 کا عدد یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔

آج کا صدقہ: کسی کی غلطی معاف کرنا بھی صدقہ ہے۔ 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔ آج کا وردِخاص،''یارحیم، یارحمٰن، یااللّہ'' 11 بار، اول وآخر ایک بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے کم از کم 11 بار لکھیں پھر اثرات ملاحظہ کیجیے!

منگل 24 ستمبر 2024
آج کا حاکم عدد 5 ہے۔ سفر، مطالعہ اور مذاکرات کے لیے بہتر دن ہے۔ گاڑی کی خریدوفروخت کے لیے مناسب اور موزوں دن ہے اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،25،6،7 اور9 خصوصاً1 کا عدد ہے یا آپ کی پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آپ کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،4 اور8 خصوصاً 8 یا پیدائش کا دن ہفتہ ہے یا نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ: صبروتحمل کو مضبوطی سے تھامیں، آپ کی آزمائش کا دن ہے۔ غصہ پی جائیں۔ یہ بہترین صدقہ اور تدبیر ہے۔ 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔ آج کا وردِخاص: ''یا غفار، یاستار، استغفراللّہ العظیم'' 13 بار اول وآخر1 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنے سے نتائج سوفی صد آپ کے حق میں ہوں گے!

بدھ 25 ستمبر 2024
آج کا حاکم عدد 2 ہے۔ آپ کے الفاظ کو جذبات کی تپش جارحانہ کر یا مایوسی کی جانب دھکیل سکتی ہے۔ قریبی افراد سے رابطے میں رہیں۔ ان کے دکھ سکھ کے ساتھی بنیں۔ 1،3،4،5،8 اور9 خصوصاً 4 کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف د،م یا ت ہے تو آپ کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،6 اور7 خصوصاً 2 یا پیدائش کا دن پیر یا نام کا پہلا حرف ب،ک یار ہے تو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔

آج کا صدقہ: ہوسکتا ہے کوئی آپ سے اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہو۔ ایسا ہو تو درگزر سے کام لینا بھی صدقہ ہے۔ زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔ آج کا وردِخاص: یاخبیرُ، یا وکیلُ، یااللّہ'' 5 بار اول و آخر 1 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ ان اسمائے الٰہیہ کو 5 بار لکھنا آپ کے لیے سعادتوں کے دروازے سوفی صد کھول دے گا۔

جمعرات 26 ستمبر 2024
آج کا حاکم عدد 1ہے۔ اگر آپ بزنس کی ترقی کے لیے نمودونمائش کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس سے بہتر وقت نہیں ہوسکتا، وزراء اور حکم راں کے لیے بہتر دن ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،4،5،6 اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائش کا دن بدھ ہے یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کے لیے بہتر دن ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 3،7 اور8 خصوصاً 7کا عدد یا پیدائش کا دن پیر ہے یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا ذ ہے تو اندیشہ ہے کہ کچھ امور میں آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ: میٹھی چیز،30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔ آج کا وردِخاص: سورۂ فاتحہ کی تین بار تلاوت، یا ''یاقدوس، یاوھابُ، یااللّہ'' 3 بار اول و آخر 1 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔ اللّہ ان پاک ناموں کو تین بار لکھیں!

جمعہ 27 ستمبر 2024
آج کا حاکم عدد 5 ہے۔ حرکت میں برکت والی کہاوت یہاں پوری اترتی ہے۔ رابطہ، سفر اور مثبت بحث کے نتائج مثبت نکل سکتے ہیں۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،2،5،6،7 اور9 خصوصاً1کا عدد یا پیدائش کا دن اتوار ہے یا نام کا پہلا حرف ا،ی یا غ ہے تو آپ کے لیے بہتری کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش 3،4اور8 کا عدد خصوصاً 8 یا پیدائشی دن ہفتہ یا جن کے نام کا پہلا حرف ح،ف یا ض ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

آج کا صدقہ: کسی سے میٹھے بول اور نرم لہجہ بھی صدقہ ہے۔ 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی، سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص، سورۂ کہف ایک بار اور ''یاودود، یامعید، یااللّہ'' 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔ اول و آخر ایک بار درودشریف لازم پڑھ لیں۔ ان اسمائے الہی کو تین بار لکھیں!

ہفتہ 28 ستمبر 2024
آج کا حاکم عدد 8 ہے۔ صبروتحمل کرنے والوں یعنی مستقل مزاجوں کے لیے کام یابی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کسی رکاوٹ یا مشکل سے دوچار ہونا پڑجائے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،3،4،6،7 اور8 خصوصاً 7 کا عدد یا پیدائشی دن پیر یا نام کا پہلا حرف ز،ع یا ذ ہے تو آپ کے لیے ایک اچھا دن ہوسکتا ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،5 اور9 خصوصاً 5 کا عدد یا پیدائشی دن بدھ یا نام کا پہلا حرف ہ،ن یا ث ہے تو آپ کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔

آج کا صدقہ: صبر اور خاموشی بہترین تدبیر ہے۔ لمبے عرصے کی منصوبہ بندی کے لیے سازگار وقت ہے۔ 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذوریا عمر رسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ آج کا وردِخاص، کمی رزق کی ہو، سکون کی ہو یا راحتوں کی ہو اس وردخاص کو اپنالیں ان شاء اللّہ بند دروزاے کھل جائیں گے،''یافتاح، یاوھابُ، یارزاق، یااللّہ'' 8 بار اول و آخر 1 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔ تین بار لکھنا اس کے فوائد کو کئی گنا بڑھادے گا۔

اتوار 29 ستمبر 2024
آج کا حاکم عدد 2 ہے۔ مادی حوالے سے کی گئی کوششیں اچھے نتائج لاسکتی ہیں، تلخی اور جذباتی ہونے سے گریز کریں۔ یہی بہتر ہے۔ اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 1،3،4،5،8 اور9 خصوصاً 4کا عدد یا جن کا پیدائشی دن اتوار ہے یا نام کا پہلا د،م یا ت ہے تو آپ کے لیے ایک اچھے دن کی امید ہے۔ لیکن اگر آپ کی تاریخ پیدائش میں 2،6 اور7 خصوصاً 6 عدد یا جن کا پیدائشی دن جمعہ ہے یا نام کا پہلا حرف و،س یا خ ہے تو آپ کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔

آج کا صدقہ: 13 یا 100 روپے یا سنہری رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔ آج کا وردِخاص،''یاحی، یاقیوم، یااللّہ'' 13 اول و آخر 1بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔ اسے 13 بار لکھنا بہتر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں