کراچی فش ہاربرکے گیٹ پرٹیکس وصولی کے خلاف ماہی گیروں کا احتجاج

ماہی گیروں نے مطالبہ کیا کہ فشرمینزکوآپریٹیوسوسائٹی کےالیکشن فوری کروائے جائیں اور ڈھائی فیصد ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے


Staff Reporter September 24, 2024
فوٹو: اسکرین گریب

فش ہاربرکے گیٹ پرمبینہ طورپرگاڑیوں کی آمدروفت کوروکنے اورڈھائی پرسنٹ ٹیکس وصولی کے خلاف ماہی گیروں نے جیٹی پراحتجاج کیا۔

آل کراچی فشرمین ایسوسی ایشن نے منگل کی شام فش ہاربرپراحتجاج شروع کیا،جس کے دوران مچھلی اورجھینگے سے لدی لانچوں کو جیٹی پرلنگراندازہونے سے روکا گیا،اس دوران فش ہاربرکے مختلف داخلی وخارجی دروازوں پراحتجاج بھی کیا گیا۔

ماہی گیروں نے مطالبہ کیا کہ فشرمینزکوآپریٹیوسوسائٹی کےالیکشن فوری طور پرکروائے جائیں جبکہ ماہی گیروں پرعائد ڈھائی فیصد ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ داخلی وخارجی دروازوں پراس ٹیکس کی وصولی کے باوجود ماہی گیربنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

احتجاج کے دوران ماہی گیروں نے فش ہاربراتھارٹی کی جانب سے گیٹوں دیے جانے والے ٹھیکے کوختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ اگرمطالبات حل کرنے میں سنجیدہ رویہ نہیں دکھایا گیا تو علامتی احتجاج کے بعد غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال پرجاسکتے ہیں۔

ماہی گیروں کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت فشرمینزکوآپریٹیوسوسائٹی میں جن افراد کوانتظامی امورپرمامورکیا گیا ہےوہ پہلے بھی نیب کے کیسزمیں سزائیں کاٹ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |