بے لگام اسرائیل نے غزہ کو کشت و خون میں نہلا دیا شہادتوں کی تعداد 175 سے تجاوز

اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں میں 1200 سے زائد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں


ویب ڈیسک July 14, 2014
امریکا اور یورپ سمیت دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ فوٹو؛ رائٹرز

اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں بےہیمانہ کارروائیاں مسلسل ساتویں روز بھی جاری ہیں، صیہونی فوج نے جیٹ طیاروں کی بمباری کے بعد زمینی کارروائیوں کا آغاز بھی کر دیا ہے جس میں شہادتوں کی تعداد 175 سے تجاوز کر گئی۔

اسرائیل کےطیاروں, ڈرونز اور توپ شکن ٹینکوں نے غزہ، خان یونس، شیخ رضوان اور دیگر علاقوں کو نشانہ بنایاجس سےحماس کاہیڈ کوارٹرز اورمتعدد گھرتباہ ہوگئے۔ صیہوبی بربریت کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد 175 سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 1200 سے زائد ہو گئی ہے، شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے فضائی کارروائی کے بعد زمینی کارروائی کا بھی آغاز کر دیا ہے جس میں 20 ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی پر مسلسل فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں کے بعد بھی اسرائیل کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور اسرائیلی وزیراعظم نے صیہونی حملوں میں شہید ہونے والوں کا ذمہ دار حماس کو ٹھراتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب امریکا اور یورپ سمیت دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں اور معصوم فلسطینیوں پر جارحانہ اسرائیلی کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں میں شہید ہونے والے 70 فیصد عام شہری ہیں۔

ترکی کی جانب سے اسرائیل کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر صہیونی کارروائیاں فوری طور پر بند نہ کی گئیں تو اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان کا کہنا نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر روز دیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کو بند کروانے کے لئے کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل فوج فوری طور پر بمباری بندکرے تاکہ امن قائم ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔