وہاڑی ڈاکٹر کے مبینہ طورپرغلط انجکشن لگانے سے بچی جاں بحق والد کی انصاف کیلیے دہائی
اگر انصاف نہ ملا تو اسپتال کے باہر خود سوزی کر لوں گا، والد
تعلقہ اسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے بچی جاں بحق، والد کی خودکشی کی کوشش، موقع پر موجود لوگوں نے بچایا۔
تفصیلات کے مطابق تعلقہ اسپتال وہاڑی کے چلڈرن وارڈ میں مبینہ طور پر ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے بچی جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کے والد سجاد نے الزام لگایا کہ لیڈی ڈاکٹر نے غلط انجکشن لکھا ، ناتجربہ کار لڑکے نے لگا کر بیٹی کو موت کی نیند سلادیا۔
بچی کی موت پر دلبرداشتہ والد نے اسپتال کی دیوار سے ٹکریں مار مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جسے موقع پر موجود لوگوں نے بمشکل قابو کیا۔
متوفیہ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ اگر انصاف نہ ملا تو اسپتال کے باہر خود سوزی کر لوں گا۔ دوسری جانب دیگر لواحقین نے اسپتال انتظامیہ پر کمرے میں بند کر کے ٹارچر کرنے اور فائل بدلنے کا الزام بھی لگایا۔
دریں اثنا انچارج چلڈرن وارڈ ڈاکٹر حفیظ کا کہنا ہے کہ بچی کو لاحق دو تین امراض کا بھرپور علاج معالجہ کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔