پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچوں کا اسکول سے باہر ہونا بڑا چیلنج ہے وزیراعظم

وزیراعظم کا امریکا میں اعلیٰ سطح کے مباحثے میں اظہار خیال


ویب ڈیسک September 25, 2024
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں جو ہمارے لیے بڑا چلینج ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا میں پائیدار ترقی کے اہداف، ایس ڈی جی پی موومنٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا مباحثہ ہوا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے پینل میں بیٹھ کر اظہار خیال کیا۔

شہباز شریف نے بتایا کہ پنجاب کے شعبہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کیے، معاشرے کے محروم طبقے کیلیے پنجاب انڈومنٹ فنڈ کا اجرا کیا، فروغ تعلیم کیلیے دانش اسکول بنائے جبکہ طلبا کو ہنر مند بنانے کیلیے ووکیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں 2022 میں تباہ کن سیلاب آیا، جس سے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کیلیے خاطر خواہ اقدامات کیے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈھائی کروڑوں بچوں کا اسکول نہ جانا بڑا چلینج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |