کامونکی میں گھریلو جھگڑے پر چچا نےکرنٹ لگا کر 3 بھتیجوں کی جان لے لی

کرنٹ لگنے کے باعث 2 بچوں اور ان کی ماں کی حالت تشویشناک ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

گاؤں راجہ میں معمولی گھریلو جھگڑے سفاک چچا نے کرنٹ لگا کراپنے 3 بھتیجوں کی جان لےلی جب کہ 2 بھتیجوں اور ان کی ماں کی حالت تشویشناک ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کامونکی کے علاقہ گاؤں راجہ میں اکبر نامی شخص کا اپنے چھوٹے بھائی رمضان سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا اور آج صبح جب اکبر مزدوری کے لیے گیا تو رمضان نے اس کے 5 بچوں ایک سالہ عمان، 4 سالہ مہک، 8 سالہ لقمان، 6 سالہ منزہ اور9 سالہ طیب اور ان کی والدہ نادیہ عرف رانی کو کرنٹ لگا دیا جس کے باعث 3 بچے طیب، منزہ اور عمان موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ماں اور 2 بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کامونکی لے جایا گیا، حالت غیر ہونے پر انہیں مرید کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story