کراچی شادی کی خوشی میں فائرنگ سے لڑکی زخمی

کورنگی 4 نمبر نادرا آفس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی جسے ایدھی رضاکاروں نے اسپتال منتقل کیا


Staff Reporter September 25, 2024
(فوٹو: فائل)

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے 4 نمبر نادرا آفس کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت عتیقہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

لیاقت آباد کے علاقے اے ایریا میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں ہاتھ پر گولی لگنے سے 23 سالہ فضا زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

لیاقت آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے دریں اثنا ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی مدینہ چوک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 22 سالہ مبارک علی زخمی ہوگیا جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |