شکیل آفریدی کی پشاور جیل سے دوسرے صوبے منتقلی کی درخواست مسترد

شکیل آفریدی کی وجہ سے پشاور جیل میں سیکیورٹی مسائل لاحق ہیں تو صوبائی حکومت اس کےلئے موثر اقدامات کرے، وفاقی حکومت


ویب ڈیسک July 14, 2014
شکیل آفریدی کالعدم تنظیم انصار الاسلام سے روابط اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں23 برس قید کی سزا بھگت رہے ہیں فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجودگی کی تصدیق کے لئے مبینہ طور پر امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی پشاور جیل سے دوسرے صوبے منتقلی کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دوسرے صوبے کی کسی جیل میں منتقل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کو درخواست دی تھی، جسے وفاق نے مسترد کردیا ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر ڈاکٹر شکیل آفریدی کی وجہ سے پشاور جیل میں سیکیورٹی مسائل لاحق ہیں تو پھر صوبائی حکومت اس کے لئے موثر اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ شکیل آفریدی پشاور جیل میں کالعدم تنظیم انصار الاسلام سے روابط اور ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں23 برس قید اور 2لاکھ 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھگت رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |