بھارت کا پاکستان کے ساتھ مشروط مذاکرات کا عندیہ
پاکستان اور کانگریس اتحاد آئین کے آرٹیکل 370 کے حوالے سے ایک ہی صفحے پر ہیں
انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے ساتھ مشروط مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔
راج ناتھ نے کہا انڈیا پاکستان کو گلے لگانے اور اس کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہے لیکن پاکستان کو اس بات کی ضمانت دینا ہو گی کہ وہ انڈیا میں دہشت گردی کو فروغ دینا بند کر دے گا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر کے قصبوں کوٹرنکا اور سندربنی میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ (کانگریس اور پی ڈٰی پی) پاکستان کے ساتھ بات چیت کی وکالت کر رہے ہیں جو ایک ایسا ملک ہے جو جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی مدد اور حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
پاکستان کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی نے جموں و کشمیر میں ہزاروں جانیں لے لی ہیں جن میں سے 80 فیصد متاثرین مسلمان ہیں۔
بھارتی وزیر دفاعی نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے مبینہ ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کانگریس اتحاد آئین کے آرٹیکل 370 کے حوالے سے ایک ہی صفحے پر ہیں انہوں نے کہا پاکستانی رہنما کا مضحکہ خیز بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ پاکستان غربت اور بدحالی کا ایک بین الاقوامی برانڈ بن چکا ہے۔