حکومتعالمی ادارے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلیے پر عزم
رواں سال اب تک21 بچے موذی مرض کا شکار ہو کر معذور ہو چکے ہیں
حکومت، عالمی شراکت داروں اور ڈونرز نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلیے اپنی حمایت اور عزم کی تجدید کی ہے۔ رواں سال اب تک21 بچے موذی مرض کا شکار ہو کر معذور ہو چکے ہیں۔
وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کی قیادت میں عالمی شراکت داروں اور ڈونرز کیلیے جامع بریفنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہیں ملک میں پولیو کے خاتمے کی موجودہ صورتحال، جاری کوششوں اور نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان 2024-25 کی عملدرآمدی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
عائشہ رضا فاروق نے پولیو سے پاک پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلیے اجتماعی اقدامات اور تمام شراکت داروں کی مستقل حمایت پر زور دیا۔