سانحہ لاہور کے ملزم گلو بٹ کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع
گلو بٹ سے تفتیش ابھی نامکمل ہے اس لئے ملزم کے ریمانڈ میں اضافہ کیا جائے، تفتیشی افسر کی عدالت سے استدعا
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ لاہور کے ملزم گلو بٹ کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 5 روز کی توسیع کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ لاہور کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور دکانوں میں لوٹ مار میں ملوث ملزم گلو بٹ کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر ایک مرتبہ پھر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر ملزم کی حفاظت کے لئے پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم گلو بٹ سے تفتیش ابھی نامکمل ہے اس لئے ملزم کے ریمانڈ میں اضافہ کیا جائے، جس پر عدالت نے ملزم کو مزید 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران گلو بٹ نے پولیس کی سرپرستی میں وہاں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا تھا اور دکانوں کے تالے توڑ کر لوٹ مار کی تھی۔