علیم ڈار نے امپائرنگ کوجلد خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا

انھوں نے 2009 سے 2011 تک مسلسل تین بار بہترین امپائر کا ایوارڈب ھی اپنے نام کیا


Sports Desk September 25, 2024
(فوٹو: فائل)

ماضی میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل ممتاز پاکستانی امپائر علیم ڈارنے رواں سال کے بعد پروفیشنل امپائرنگ کو مکمل طور پر خیر باد کہنے کا اشارہ دے دیا۔

اگرچہ انھوں نے مارچ 2023 میں انٹرنیشنل امپائرنگ سے باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ لے لی تھی تاہم وہ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری چیمپئنز ون ڈے کپ میں بھی وہ امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔اب علیم ڈار نے اشارہ دیا ہے کہ وہ رواں سال کے بعد امپائرنگ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کر کے اپنی تمام تر توجہ تھیلیسیمیا اسپتال کی طرف مرکوز کریں گے۔

مزید پڑھیں: 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے

علیم ڈار کو 2004 میں آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل کیا گیا،وہ 145 ٹیسٹ، 231 ون ڈے اور 72 ٹی ٹوئنٹی سمیت 448 بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کرنے کا منفرد عالمی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔

انھوں نے 2009 سے 2011 تک مسلسل تین بار بہترین امپائر کا ایوارڈب ھی اپنے نام کیا۔ علیم ڈار کو 5 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، 7 ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ اور 5 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹس کے دوران بھی امپائرنگ کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے،وہ اپنی غیر جانبداری اور درست فیصلوں کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں اعلیٰ مقام رکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔