
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ اور پھر ایونٹ کے الاؤنسز ادا کرنے ہیں، کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس 3 ہزار جبکہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس 35 ہزار روپے ملتا ہے۔
قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی 25 روز کے الاؤنسز سے محروم ہیں جبکہ فیڈریشن دلاسے دے رہی ہے۔
مزید پڑھیں: برانز میڈلسٹ ہاکی ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی فیڈریشن کے عہدیداران نے پی ایس بی سے فنڈز ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ جلد ہی واجب الادا رقم دے دی جائے گی، کھلاڑیوں نے ارباب اختیار سے درخواست کی کہ وہ مالی مسائل کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، چنانچہ ان کو ذہنی کوفت اور مالی دشواریوں سے بچانے کیلئے جلد از جلد ڈیلی الاؤنس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔