پیرس فیشن ویک ایشوریا کو سجتا سنورتا دیکھ کر عالیہ بھٹ نظریں نہ ہٹا سکیں

دونوں اداکاراؤں کے جلوؤں نے مداحوں کے دل موہ لیے


ویب ڈیسک September 25, 2024
ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک کے ریڈ کارپٹ پر واک کی : فوٹو : بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور عالیہ بھٹ کی پیرس فیشن ویک سے نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں ایشوریا رائے بچن اور عالیہ بھٹ نے پیرس فیشن ویک 2024 میں شرکت کی، دونوں اداکاراؤں نے بیوٹی برانڈ لوریئل کی ایمبیسیڈرز کے طور پر اپنے منفرد انداز میں شرکت کی۔

عالیہ بھٹ نے اپنے پیرس فیشن ویک ڈیبیو میں میٹالک سلور کارسیٹ بسٹیئر اور بلیک پینٹس زیب تن کی جبکہ ایشوریا رائے بچن نے ایک شاندار سرخ گاؤن پہنا جس نے اداکارہ کے انداز کو مزید شاہانہ بنایا۔

اس ایونٹ کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جوکہ ریمپ واک سے قبل لی گئی تھی، مذکورہ تصویر میں ایشوریا رائے اور عالیہ بھٹ کو تیار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ بھٹ اور ایشوریا رائے میک اپ روم میں موجود ہیں، ایشوریا کا میک اپ چل رہا ہے جبکہ عالیہ پیچھے بیٹھ کر بڑی ہی حیرت سے اُنہیں دیکھ رہی ہیں۔

اس وائرل تصویر پر مداحوں کا کہنا ہے کہ ایشوریا رائے کی خوبصورتی اور انداز نے عالیہ بھٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

paris

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں