
پولیس کے مطابق دھماکا اورنگی ٹاؤن گلشن بہار پاکستان بازار کی حدود غوثیہ چوک کے قریب سیلنڈر کی دکان میں ہوا۔ گیس فلنگ کی دکان میں سیلنڈر کا کمپریسر پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ کمپریسر پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ زخمی شخص کو اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دکان میں کوئی گیس سیلنڈر نہیں پھٹا۔ پولیس جائے وقوع پر واقعہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔