وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 64 مریض سامنے آ گئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے مطابق 64 نئے متاثرین کے بعد رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 668 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی نے 37 افراد کو متاثر کیا۔ روان سیزن دیہی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 418 ہو گئی۔ اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہری علاقوں میں 27 افراد کو ڈینگی نے نشانہ بنایا۔
اسلام آباد میں ڈینگی سے 29 فیصد خواتین اور 71 فیصد مرد متاثر ہو رہے ہیں۔