عوام کو ریلیف دلانے کے لیے 29ستمبر کو پورے ملک میں دھرنے ہوں گے لیاقت بلوچ

حکومت عوام کو ریلیف دے وگرنہ عوام اپنا حق چھین لیں گے، نائب امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک September 25, 2024
فوٹو : فائل

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف دلانے کے لیے 29ستمبر کو پورے ملک میں دھرنے ہوں گے۔

لاہور سے جاری بیان میں لیاق بلوچ نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے وگرنہ عوام اپنا حق چھین لیں گے، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے معاہدے پر بدعہدی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 اور 47 والے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کے حمام میں ایک ہیں، حکومت ناکام نااہل اور اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہر دور کے حکمرانوں نے ملکی وسائل اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ضائع کیا، پاکستان قدرتی وسائل اور نوجوانوں سے مالا مال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔