مخصوص نشستوں کے فیصلے پرعملدرآمد درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی


ویب ڈیسک September 25, 2024
عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے، درخواست گزار:فوٹو:فائل

لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پرعملدرآمد کی متفرق درخواست مرکزی درخواست کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے متفرق درخواست کو مین درخواست کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بنچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی بھی فیصلہ آچکا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ چاروں صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کرچکے ہیں۔ مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں ملی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے اورمخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔