آئی سی سی چیئرمین شپ بی سی سی آئی سیکریٹری کیا دونوں عہدے چاہیئں

جے شاہ کا سیکریٹری کی نشست چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، رپورٹس


ویب ڈیسک September 25, 2024
جے شاہ کا سیکریٹری کی نشست چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہونے کے باوجود جے شاہ نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سیکریٹری کی نشست چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) اپیکس کونسل کا اجلاس آج شیڈول ہے، جس میں بورڈ کے آپریشنز سے متعلق مختلف معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

بورڈ کے اہم اجلاس میں نئے بورڈ سیکریٹری کی تعیناتی کا معاملہ شامل نہیں، جس پر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے کیونکہ آئی سی سی چیئرمین کا غیر جانبدار ہونا ضروری ہے تاہم جے شاہ بھارت کی نمائندگی کے ساتھ ایسا کرنے سے قاصر رہیں گے۔

مزید پڑھیں: 'چیمپئینز ٹرافی، جے شاہ کا بلامقابلہ منتخب ہونا! ڈیل لگتا ہے'

جے شاہ کو آئی سی سی چیئرمین کی پوسٹ یکم دسمبر سے سنبھالنی ہے تاہم میڈیا ریورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ نومبر کے اختتام تک بی سی سی آئی میں سیکریٹری کی ذمہ داری جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں