
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ بیریر نمبر 2 واہ کینٹ میں پیش آیا جہاں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور گاڑی میں پھنسے افراد کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ حادثے میں دو شدید زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہے۔
متاثرہ مسافر وین میں کل 6 افراد سوار تھے جن میں سے چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ٹیکسلا پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔