کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 2 مرکزی لائنیں پھٹنے سے شہرمیں پانی کے بحران کا خدشہ

پھٹنے والی دونوں پائپ لائنوں سے یومیہ 7کروڑ گیلن پانی کراچی کو فراہم کیا جاتا ہے۔


ویب ڈیسک July 14, 2014
کراچی کو حب ڈیم سے 10 کروڑ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بھی بند ہے, فوٹو: فائل

لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پانی فراہم کرنے والی 2 مرکزی لائنیں پھٹنے سے شہرمیں پانی کا بحران مزید شدید ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق دھابیجی اور پپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی میں تعطل کے باعث شہر کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی دو پائپ لائنیں پھٹ گئیں ہیں ۔ پائپ لائنیں پھٹنے سے شہر کو یومیہ 7کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پھٹنے والی دو لائنوں میں سے ایک کی مرمت کا کام آج رات مکمل ہوجائے گا تاہم دوسری پائپ لائن کی مرمت میں 3 روز لگیں گے۔

واضح رہے کہ خشک سالی کی وجہ سے کراچی کو حب ڈیم سے 10 کروڑ گیلن یومیہ پانی کی فراہمی بھی بند ہے اور اب پائپ لائنیں پھٹنے سے شہر میں پانی کا بحران مزید سنگین ونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں