- پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ
- گلابی جھیل پر سے ٹرین کے گزرنے کا منظر اتنا مقبول کیوں؟
- ناسا اور اسپیس ایک کا 9واں مشن خلائی اسٹیشن روانہ
- یوسف بھائی کا ’’آدھا‘‘ غصہ
- افغانستان کی صورتحال جنگجوؤں کیلیے سازگار بن گئی، سعودی عرب
- 300 وکلا کا ججز کو خط، نئی عدالت کا حصہ نہ بننے کی اپیل
- ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم 2 اکتوبر کو پاکستان آئینگے
- مشرق وسطی میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں 0.94 فیصد اضافہ ریکارڈ
- پائیدار ترقی کیلیے شرح سود 10 فیصد تک کم کرنا ضروری قرار
- نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے
- تجارتی سہولیات معاہدے سے عالمی برآمدات میں 2.7 ، پیداوار میں 0.5 فیصد اضافہ متوقع، ڈبلیو ٹی او
- متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کیلیے قواعد و ضوابط جاری
- پنجاب حکومت نگراں دور کا تسلسل، 76 فیصد بیورو کریسی بدستور براجمان
- کراچی کی عوام نکلے گی تو کپتان جیل سے رہا ہوں گے، حلیم عادل
- خیبر پختونخوا میں اتحاد تنظیمات مدارس تشکیل پا گئی
- ہماری معیشت میں چینی کردار ناقابل فراموش، محسن نقوی
- کے پی میں آسان انصاف مرکز منصوبہ ناکام، کروڑوں روپے ضائع
- اینٹوں کے بھٹے جدید ٹیکنالوجی پرمنتقل نہ ہو سکے
- ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان
- ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق 2 انجینئر سپرد خاک
اداکارہ امر خان نے پاکستانیوں کو 'جاہل قوم' قرار دیدیا
لاہور: پاکستانی اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ ہم ایک جاہل قوم ہیں، اسی وجہ سے دوسرے اداکاروں پر تبصرے کرتے ہیں۔
حال ہی میں امر خان نے نجی خبر رساں ادارے کی میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیے جس کا ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان نے امر خان سے سوال کیا کہ ہماری انڈسٹری میں ایسا مہشور اداکار یا اداکارہ کون ہیں؟ جو اتنی شہرت کے حق دار نہیں؟
میزبان کے سوال کے جواب میں امر خان نے پوچھا کہ آپ مجھ سے یہ سوال کیوں کررہی ہیں؟، ایسے سوال نہیں پوچھنے چاہئیں کیونکہ آج کل ویسے ہی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ایسے کئی پروگرامز چل رہے ہیں جن میں اوور ریٹڈ، انڈر ریٹڈ اور کچرا اداکار سے متعلق دوسرے اداکار تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
امر خان نے کہا کہ دُنیا میں ایسا کوئی ملک نہیں ہے کہ جہاں ایک اداکار اپنی انڈسٹری کے دوسرے اداکار پر تبصرہ کرے، یہ صرف ہماری انڈسٹری میں ہوتا ہے کیونکہ ہم جاہل قوم ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس سوال کا مختصر اور سیدھا جواب یہی ہے کہ ہم جاہل قوم ہیں، میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی۔
امر خان کا جواب سُن کر میزبان نے لاجواب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے سوال کا بہترین جواب دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔