پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈینینس کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

کوئی ایمرجنسی صورتحال نہیں تھی جس کے باعث آرڈینینش جاری کیا گیا، درخواست گزار


ویب ڈیسک September 25, 2024
وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست پراعتراض اٹھایا:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈینینس کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈینینس 2024 کے خلاف دائر درخواست پرلاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ گراؤنڈز بتائیں آرڈینینس کیوں غیرقانونی ہے جس پر وکیل نے جواب دیا کہ کوئی ایمرجنسی صورتحال نہیں تھی جس کے باعث یہ آرڈینینس جاری کیا گیا۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈینینس کے خلاف درخواست پراعتراض اٹھا دیا۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آرڈنینس سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج ہوچکا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ بھی محفوظ کر رکھا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست کو مسترد کیا جائے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔