امریکا میں اغوا کیا گیا بچہ 70 سال بعد واپس مِل گیا

ان کی بھانجی الیڈا ایلیکوئن اپنے ماموں کو مختلف ذرائع سے ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئیں


ویب ڈیسک September 25, 2024
[دائیں جانب] چھ سال کی عمر میں اغوا ہونے والے البینو اپنے بھائی کے ساتھ

امریکا مین حیرت اگیز طور پر 70 سال پہلے اغوا کیا گیا شخص حال ہی میں خاندان کو واپس مل گیا ہے۔

امریکا میں ایک شخص جسے 6 سال کی عمر میں 1951 میں کیلیفورنیا کے ایک پارک میں کھیلتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا، سات دہائیوں سے زائد عرصے بعد ایک آن لائن ڈی این اے ٹیسٹ، پرانی تصاویر اور اخباری تراشوں کی مدد سے اپنے خاندان سے واپس مل گیا ہے۔

بے ایریا نیوز گروپ نے اطلاع دی کہ اوکلینڈ میں لوئس آرمانڈو البینو کی بھانجی نے پولیس، ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کی مدد سے امریکی مشرقی ساحل پر رہنے والے اپنے ماموں کو تلاش کیا۔

البینو، ایک والد اور دادا، ایک ریٹائرڈ فائر فائٹر اور میرین کور کے تجربہ کار اہلکار ہیں جو کہ ویتنام پر امریکی فوجی حملے مین شامل تھے۔

ان کی بھانجی 63 سالہ الیڈا ایلیکوئن کے مطابق انہوں نے البینو کو مختلف ذرائع سے ڈھونڈ نکالا انہیں اپنے کیلیفورنیا میں موجود خاندان سے ملایا۔

21فروری 1951 کو ایک عورت نے چھ سالہ البینو کو مغربی آکلینڈ کے پارک میں لالچ دیا تھا جہاں وہ اپنے بڑے بھائی کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ خاتون نے اسے ہسپانوی زبان میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اسے ٹافی خرید کر دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں