مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی لندن روانگی کا امکان ہے جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور لیگی قائد میاں نواز شریف کا 3 اکتوبر کو لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہونے کا امکان ہے، جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں پارٹی کے نئے عہدے داروں سے ملاقات بھی کریں گے۔