شاداب کو شادی کی پیشکش کی تھی، ٹک ٹاکر کا انکشاف

ویب ڈیسک  بدھ 25 ستمبر 2024
شاداب خان میرا کرش تھے اور فون پر بات کیا کرتے تھے، شاہ تاج  (فوٹو: ایکسپریس ویب)

شاداب خان میرا کرش تھے اور فون پر بات کیا کرتے تھے، شاہ تاج (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستانی ٹِک ٹاکر شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے آل راؤنڈر شاداب خان فون کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

نجی ٹی وی کے شو کے دوران شاہ تاج خان نے میزبان متھیرا کے سوال پر بتایا کہ شاداب خان میرا کرش تھے اور ان کی شادی پر میں بہت افسردہ تھی، وہ مجھ سے فون پر بات کیا کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود شاداب کو باضابطہ انداز میں شادی کی پیشکش کی تھی، کوئی بھی انسان شادی کی پیشکش کا دعویٰ ایسے ہی نہیں کرسکتا۔

ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ شاداب مجھ سے وینش موڈ پر لگا کر بات کرتے تھے، شاداب کی شادی کے بعد میں نے کہا کہ لعنت ہو! تم پر تم نے شادی کرلی۔

مزید پڑھیں: ‘پاکستان کو بدنام کرنا بند کرو’، فضا علی کو امریکا میں ریلز بنانا مہنگا پڑگیا

ماضی میں شاہ تاج شاداب کی فین رہ چکی ہیں لیکن ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کے بعد شاہ تاج نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں شاہ تاج نے شاداب خان پر باحجاب لڑکی سے شادی کرنے پر لعنت بھیجی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔