وزیرصحت سندھ ہونے کے باوجود محکمے کے معاملات میں اعتماد نہیں لیا جارہا ڈاکٹرصغیر

محکمے کو وزیراعلیٰ کے کہنے پر2حصوں میں تقسیم کیاجارہاہےجبکہ تقرریاں اورتبادلےبھی سیاسی بنیادوں پرکئے جارہے ہیں،وزیرصحت


ویب ڈیسک July 14, 2014
محمکے کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہو گی، صوبائی وزیر صحت فائل:فوٹو

لاہور: وزیرصحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہے کہ محمکہ صحت کو وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے کہنے پر 2 حصوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا تھا کہ سندھ میں پرائمری ہیلتھ کیئر کا سسٹم ایک این جی او کے ذریعے سے چلایا جا رہا ہے، اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کر چکا ہوں لیکن اب اس سسٹم میں مزید ردو بدل کر کے اسے 2 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں صوبائی وزیر صحت ہوں لیکن مجھ سے کسی نے مشاورت تک نہیں کی۔ محمکے کی تقسیم سے ادارے کی کارکردگی متاثر ہو گی اگر مجھ سے مشاورت لیتے تو بہت سے معاملات پر وضاحت دیتا۔

ڈٓاکٹر صغیر نے کہا کہ سیکرٹریز کی سطح کے افسران ان کی بات نہیں مانتے، محمکے میں سیاسی بنیادوں پر تقرریاں اورتبادلے کئے جارہے ہیں اور کسی بھی حوالے سے مجھے اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کے محکمے کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی سمری بھی سیکرٹری کو ارسال کر دی گئی ہے لیکن طریقہ وہ اختیار کیا جائے جس کی بنیاد کارکردگی ہو اور اگر کسی کی کارکردگی ٹھیک نہ ہو تو اسے ہٹٓا دیا جائے لیکن کسی بھی شخص کو سیاسی بنیاد پر لگانا صریحاً زیادتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں