فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری سعودی عرب گرفتار، اسلام آباد منتقل

ویب ڈیسک  بدھ 25 ستمبر 2024
اشتہاری ملزم محمد زبیر کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا

اشتہاری ملزم محمد زبیر کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا

 راولپنڈی: فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق فراڈ اور دھوکادہی کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد زبیر کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا۔

ملزم گزشتہ 3 سال سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا، جس کے خلاف 2022 میں تھانہ مدینہ ٹاؤن، فیصل آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا جب کہ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے فیصل آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔