- اماراتی قونصل جنرل کے بیٹے کی شادی میں سندھ حکومت کی اعلیٰ شخصیات کی شرکت
- مالک کی گرفتاری کے ایک ماہ کے اندر ٹیلی گرام کا یوٹرن
- سبی میں گھر پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں 1 بچہ جاں بحق، 6 زخمی
- لاہور جلسہ، اہم شخصیت کے بیٹے سے تلخ کلامی پر ہٹائے جانے والے افسران نے چارج چھوڑ دیا
- کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم
- بین اسٹوکس کی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کا امکان
- قطر امریکا میں ویزہ فری رسائی حاصل کرنے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا
- پائیدار ترقی کے حصول کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے، صدر مملکت
- اب محلے کی ٹیم بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے بہتر ہے، دانش کنیریا
- کراچی میں دوست کے ساتھ جانے والا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق
- کراچی؛ عدالت نے اے این ایف افسر کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے
- اسرائیلی حملوں میں لیڈرز کی شہادت سے حزب اللہ کمزور نہیں ہوگی، خامنہ ای
- کراچی؛ گھگھر پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق
- امریکی خاتون کی متنازع پوڈ میں خودکشی، متعدد گرفتاریاں
- غزہ مظالم: اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کیلیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 15 واں کیس رپورٹ
- امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے انتخابی مہم آفس پر فائرنگ
- شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا تیسرا ملزم بھی گرفتار
- کراچی؛ انٹرپری میڈیکل کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنیں طالبات کے نام
- وزیراعظم کا 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پیکج کی منظوری پر اطمینان کا اظہار
نواز شریف اور مریم سے چینی سفیر کی ملاقات، وزیر اعلیٰ کو دورہ چین کی دعوت
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز سے چینی سفیر نے ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ کو دورہ چین کی دعوت دے دی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی جس میں ٹیکنالوجی، کاروبار اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ چین ہمارا قابل اعتماد دوست ہے اور ہمیں اس عظیم قوم کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر ہے، مریم نواز پنجاب کے عوام کے لیے بہت سے فلاحی منصوبوں کی قیادت کر رہی ہیں جن کے ساتھ ساتھ پنجاب انفرا اسٹرکچر اور ٹیکنالوجی میں چین کے تعاون کا خیرمقدم کرے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ مل کر معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، ہم پنجاب میں اپنے چینی دوستوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ نے چینی سرمایہ کاروں کو مراعات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیےمخصوص “چائنیز اکنامک زونز” کے قیام کی تجویز پیش کی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم چین کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان غربت میں کمی کے لیے چینی ماڈل سے بہت فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ چین بھی پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں میں اس دوستی میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے, CPEC کے اپ گریڈڈ وژن میں پنجاب کی شمولیت کا خیرمقدم کریں گے جس میں خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پنجاب میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کسان کارڈ، ٹریکٹر aسکیم جیسے وزیراعلیٰ کے اقدامات کو سراہا اور بتایا کہ پنجاب میں چین کے تعاون سے 5 لاکھ ایکڑ رقبے پر زیادہ پیداوار دینے والی ہائبرڈ ریپسیڈ کاشت کی جا رہی ہے اور اب وہ اس رقبے کو دگنا کرنا چاہتے ہیں۔
چینی سفیر نے مزید کہا کہ ’’پاکستان کے 1000 کسانوں کو چینی ماہرین جدید کاشتکاری کی تکنیک کی تربیت دیں گے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے زراعت میں مشینوں اور پانی کے موثر استعمال کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ان شعبوں میں چینی مہارت سے استفادہ بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔
جیانگ زیڈونگ نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ چین کی دعوت دینا چاہتے ہیں، مریم نواز شریف کو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے طور پر چین میں خوش آمدید کہا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ محمد نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران پاک چین تعلقات کی ایک طویل تاریخ رہی، نواز شریف کے دور حکومت میں پاک چین تعلقات بہت بلندیوں پر گئے اور مریم نواز شریف کے ساتھ مل کر اسے مزید آگے لے جانے کی امید رکھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔